Live Updates

اس وقت ملک میں بے روزگاری مہنگائی لاقانونیت اور کرپشن عروج پر ہے ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن

جمعرات 2 اکتوبر 2025 18:25

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء)جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بے روزگاری مہنگائی لاقانونیت اور کرپشن عروج پر ہے ہمارے صوبے میں تو کرپشن کے ریکارڈ قائم کر لیے گئے ہیں رشوت کا بازار گرم ہے پہلے ٹرانسفر پر رشوت لی جاتی تھی اب تو مکمل ادارے فروخت کیے جا رہے ہیں 40 سال میں اتنی کرپشن نہیں دیکھی جو موجودہ صوبائی حکومت میں ہو رہی ہے۔

لا قانونیت کی یہ صورتحال ہے کہ نہ قاتل کو معلوم ہے کہ وہ قتل کیوں کر رہا ہے اور نہ مقتول کو یہ پتہ ہے کہ اسے کس جرم میں قتل کیا جا رہا ہے عدلیہ کی صورتحال یہ ہے کہ وہ اپنے لیے انصاف کی بھیک مانگ رہی ہے ایسے حالات میں عوام کو بیدار کرنا اور ان کو انے والے حالات سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا بہت ضروری ہے اسی کومد نظر رکھتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام نے 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس کا اعلان کیا ہے جس میں ان تمام حالات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

اور عوامی طاقت سے ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں بنوں اور شمالی وزیرستان کے مجالس عاملہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے ایم پی اے ملک عدنان وزیر،میئر عرفان درانی،ضلعی امیر مولانا قاری گل عظیم وزیر ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید جلال شاہ،پریس سیکریٹری مولانا علاؤ الدین نے بھی خطاب کیا اس خصوصی اجلاس میں شمالی وزیرستان اور بنوں کے مجالس عاملہ کے ارکان کے علاوہ انصار الاسلام جمیعت بزنس فورم کہ ارکان نے بھی شرکت کی مقررین نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال اس نہج پر ہے کہ اگر اس کو سنبھالا نہ دیا گیا اور اس کی روک تھام نہ کی گئی تو خدانخواستہ ملک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے صوبے میں اس وقت امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ دوسروں کو تحفظ فراہم کرنے والے خود عدم تحفظ کا شکار ہیں لا قانونیت عروج پر ہے عدلیہ فیصلہ نہیں کر سکتی بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے اور عام ادمی ان حالات میں جینے کے بجائے مرنے کو ترجیح دے رہاہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ مفتی محمود کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے گھر گھر جا کر یہ پیغام پہنچا دے اور ہر یونین کونسل کوشش کرے کہ وہ اپنے ساتھ دو تین گاڑیاں لازمی تیار کریںجنوبی اضلاع سے یہ گاڑیاں ایک منظم قافلے کی شکل میں سابقہ ڈپٹی سپیکر زاہد درانی اور ضلعی امیر قاری گل عظیم کی قیادت میں مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات