ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد شمریز کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل محمد شمریز نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس مو قع پر کو ر نگی ایسو سی ایشن کے عہدے داران نے شہر قا ئد میں امن قا ئم کر نے پر تما م قا نو ن نافذ کر نے والے اداروں اور ان کے شہداء کی قربانیوں کو خرا ج تحسین پیش کیا۔

ڈی جی رینجرز(سندھ) نے کہا کہ کرا چی کے صنعتی علاقوں میں امن قائم رکھنا پاکستان رینجرز سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر تاجر برادری نے معرکہ حق(آپریشن بنیان المرصوص) میں کامیابی اور واٹر مافیا، اسمگلنگ، منشیات فروشی ، دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔