Live Updates

ورلڈ بینک کے وفدکا سندھ کا دورہ،وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو سے ملاقات

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ورلڈ بینک پریکٹس منیجر واٹر مائیکل ہینی نے اپنے وفد کے ہمراہ سندھ کا دورہ کیا اور وزیر آبپاشی و منصوبہ بندی سندھ جام خان شورو سے ملاقات کی۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں فرانکوئس اونیمس، بیکیل ڈیبل نیگیوو، ہیبہ یاکن سمیت دیگر ماہرین شامل تھے جبکہ ملاقات میں سندھ کے سیکریٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو، پی ڈی پریتم داس اور محکمہ منصوبہ بندی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نظیر میمن بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملک میں جاری سیلابی صورتحال اور اس کے نقصانات پر تبادلہ خیال کیا گیااور اس کے ساتھ ساتھ انڈس واٹر ٹریٹی اور آبی وسائل کے دیگر مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔صوبائی وزیر آبپاشی و منصوبہ بندی جام خان شورو نے وفد کو بتایا کہ سکھر و گڈو بیراج ریہیبلیٹیشن اور اکرم کینال کی بحالی کے منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔ ملاقات میں سکھر بیراج کے بند 10 گیٹس کی بحالی اور بیراج مینجمنٹ پوسٹ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر جام خان شورو نے کہا کہ ورلڈ بینک کا پاکستان میں ہر مشکل وقت میں تعاون قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات