انڈونیشیا کی مختلف جیلوں میں 10پاکستانی قید ہیں،وزارت امور خارجہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی مختلف جیلوں میں اس وقت 10پاکستانی قید ہیں، ایک قیدی کو سزائے موت جبکہ دیگر کے کیسز زیرسماعت ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کے سوال پر وزارت امور خارجہ کی جانب سے تحریری طو رپر بتایا گیا کہ محمد رفیق ولد غلام حسین ، محمد ریاض ولد احمد ، فائق اختر ولد کلیم اختر، گلزارشہباز ولد گلزار حسین ، بشیر احمد ولد عمیر ، سمیع اللہ ولد قادر خان ، ظہورالحسن ولد عبدالحسن ، جہانگیر شہزاد ولد محمد الیاس ، حنیف الرحمان اور رحمت علی انڈونیشیا کی جیلوں میں قید ہیں۔

ان افراد پر منشیات، منی لانڈرنگ ، قتل اور انسانی سمگلنگ کے الزامات ہیں جبکہ محمد ریاض ولد احمد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔