Live Updates

چیئرمین وزیراعلیٰ بابر علاؤالدین کی زیر صدارت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے سیلاب ریسکیو آپریشن اور امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپیکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او عبادت نثار، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین، اقراء ناصر، صدف اکبر، ذوالفقار صابر، میجر نوید اسلم، اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی سمیت ضلعی افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے سیلاب ریسکیو آپریشن اور امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 94 ہزار 164 کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا۔سیلاب سے 80 دیہات، 1 لاکھ 17 ہزار 500 افراد اور 63 ہزار 593 ایکڑ زرعی رقبہ متاثرہوا۔

(جاری ہے)

16 اسکول، 3 ڈسپنسریاں اور 35 رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں۔چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے،اسکولوں کی بحالی میں اسکول کونسلز اور کمیونٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پہلی بار تمام محکموں نے منظم انداز میں کام کیا۔ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہاکہ بروقت ریسکیو آپریشن اور انخلاء سے جانی و مالی نقصان کم ہوا۔ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو رہائش اور کھانا منظم انداز میں فراہم کیا گیا۔ریونیو، زراعت، لائیو اسٹاک، اربن یونٹ اور پاک افواج کی ٹیمیں سروے میں مصروف رہیں۔چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام ٹیموں سے شفافیت یقینی بنانے کا حلف لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں یہ پورا عمل سنجیدگی اور شفافیت کا واضح ثبوت ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات