سرگودھایونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی اینڈ کریمنالوجی کے اساتذہ کا سیف سٹی کا دورہ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) سرگودھا یونیورسٹی کے ہیڈ آف سوشیالوجی اینڈ کریمنالوجی ڈیپارٹمنٹ شہزاد خاور کی زیرِ قیادت فیکلٹی ممبران نے سرگودھا سیف سٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق نے فیکلٹی ممبران کوسیف سٹی پراجیکٹ کے جملہ امور سے متعلق آگاہی دی ۔ فیکلٹی ممبران میں اسما یونس ، میڈم زرقا اظہر ، میڈم صائمہ منظور ، زین العابدین ، محسن خان ، کلیم اللہ اور مہر توقیر احمد شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی آپریشنز سیف سٹی نے بتایا کہ شہر کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ موثر اقدامات سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں بھی بہتری آئی ہے۔انہوں نے خواتین سے متعلق جرائم ، بلڈ بینک ، ماحولیاتی آلودگی اورناجائز تجاوزات کی نشاندہی، فری وائی فائی ، پینک بٹنز اور پولیس کے دیگراداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے حوالے سے سیف سٹی کی افادیت و اہمیت بارے آگاہ کیا۔ دوران گفتگوسیف سٹی اور سرگودھا یونیورسٹی کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :