ْلاہور ، بہنوئی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کے بعد کمرے کو آگ لگا دی،سالہ جاں بحق،بیوی زخمی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کے بعد کمرے کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سالہ جاں بحق اور اسکی بیوی زخمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر یہ واقعہ گھریلو اختلافات کے باعث پیش آیا ہے ۔بہنوئی نے گھر میں گھس پر فائرنگ کے بعد میں کمرے میں آگ لگادی، 43سالہ ثمر عباس آگ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بیوی شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔