ہ*گورنر 19ویں پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی انٹرنیشنل کانفرنس 2025 کا باقاعدہ افتتاح کرینگے

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:15

ح*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اٹھائیس سال بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 19ویں پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی انٹرنیشنل کانفرنس 2025 کا 11 اکتوبر کو باقاعدہ افتتاح کرینگے۔ یہ اہم پروگرام فزیالوجی، میڈیکل اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو نہ صرف آپس میں مربوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ پرانے روایتی طریقوں کو جدید طریقوں کے ساتھ ضم کرنے بھی رہنمائی فراہم کریگا تاکہ اپلائیڈ ریسرچ کو فروغ دیا جا سکے۔

قومی اور بین الاقوامی مندوبین کی میزبانی کر کے بلوچستان سے ایک پیغام بھی جائے گا کہ یہاں کے لوگ امن، ہم آہنگی، اور باہمی تعاون پر مبنی پیشرفت کو قبول کرتے ہیں اور عالمی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے دن گورنر ہاوس کوئٹہ میں پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی بلوچستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر نرگس حیدر کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. وفد میں آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر مہوش مینگل، ڈاکٹر ایلوم مینگل اور ڈاکٹر روئیل شامل تھی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صحت مند مستقبل کیلئے میڈیکل کے مختلف شعبوں کو فعال رکھنا لازمی ہی. ہم نے ماضی میں صحت کے جدید نظام متعارف کرانے کی دیرینہ خواہش ضرور ظاہر کی تھی لیکن مطلوبہ شاندار باغ کیلئے مختلف نرسریوں کی بنیاد رکھنے میں ناکام رہی. کوئٹہ شہر مڈیکل کے مختلف شعبوں سے متعلق انٹرنیشنل معیار کے سیمینار اور کانفرنس کے انعقاد سے صحت کی دیکھ بھال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، ینگ ڈاکٹروں کو سیکھنے کے مواقع میسر ہونگے اور سائنٹفک ریسرچ اور طریقہ کار کو آگے بڑھانا مدد ملے گی۔

قومی سطح پر ایسے پروگرامز اور سینئر ڈاکٹرز کے علم و تجربہ سے پورے ہیلتھ سسٹم کی ترقی کے نئے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں