جیکب آباد کے مدرسةالقرآن طالبات سیکشن کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریب کا انعقاد

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) جیکب آباد کے مدرسةالقرآن طالبات سیکشن کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے پرنسپل مدرسةالقرآن و سابقہ نائب ناظمہ جماعت اسلامی سندھ شاہدہ اعجاز نے خطاب میں حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حجاب عورت کی عزت و وقار کا محافظ ہے اور اسلام ہی نے عورت کو وہ بلند مقام عطا کیا جو کوئی دوسرا نظام نہیں دے سکا، اس موقع پر معلمہ عالمہ حلیمہ حنیف نے سیرت رسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :