پولیس کلچرکی شکایات اور رویہ کے حوالے سے فیڈ بیک کیلئے انفارمیشن سسٹم قائم ، واٹس ایپ نمبر جاری

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغرنےپولیس کلچر کی شکایات اور رویہ کے حوالے سے فیڈ بیک کیلئے انفارمیشن سسٹم قائم کر کے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا ہے۔ ترجمان آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر رضوان بھٹی نے بتایا کہ آ ر پی او نے فیڈ بیک کے حوالے سے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفس میں فیڈ بیک اینڈ انفارمیشن سسٹم قائم کر دیا گیا۔

شہری تھانہ میں درج مقدمہ یا درخواست کے بارے میں وٹس ایپ نمبر8581515 -0325 پر فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔شہری پولیس کے رویہ اور دیگر شکایات کو بذریعہ وائس میسج ، ویڈیو اور فوٹو کی صورت میں وٹس ایپ کر سکتے ہیں۔فیڈ بیک انفارمیشن کا مقصد شہریوں کی رائے اور معلومات کے ذریعے پولیس خدمات کو بہتر بنانا ہے۔