*خودکش حملے میں مارے جانے والے حملہ آوروں میں سے 2 کی شناخت نادرا کے ریکارڈ سے عمل میں لائی گئی ،تعلق بلوچستان سے ہے

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:45

Jکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے خودکش حملے میں مارے جانے والے حملہ آوروں میں سے 2 کی شناخت نادرا کے ریکارڈ سے عمل میں لائی گئی دونوں حملہ آوروں کا تعلق بلوچستان سے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں خودکش حملہ آوروں اور 3 ہلاک دہشت گردوں کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوادیئے گئے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں مارے جانے والے 2 حملہ آوروں کی نادرا ریکارڈ سے شناخت عمل میں لائی گئی دو ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کا تعلق بلوچستان سے شریف اللہ اور دوسرا عبدالباسط بتایا جارہا ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان کے علاقوں میزئی اڈہ اور چاغی سے بتایا جاتا ہے ۔

سیکورٹی حکام اہلخانہ سے مزید پوچھ گچھ کررہی ہے۔ خودکش اور ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گردوں کے اعضاء ڈی این اے کے لئے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجے گئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہی