اقوام متحدہ ، سیکرٹری جنرل نے وینیسا فریزیئر کو بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:36

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مالٹا کی سفیر وینیسا فریزیئر کو بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا نےسیکرٹری جنرل آفس کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وینیسا فریزیئرنے ارجنٹینا کی ورجینیا گامبا کی جگہ لی ہے،انہوں نے ورجینیا گامبا کی اقوام متحدہ کے لئے خدمات اور عزم کو بھی سراہا ۔

(جاری ہے)

وینیسا فریزیئر کے پاس امریکی ریاست آئیووا کے لوتھر کالج سے انسانی علوم میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے اور انہوں نے یونیورسٹی آف مالٹا سے بین الاقوامی قانون میں سفارتی امور میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وینیسا فریزیئر کو مالٹیز، انگریزی اور اطالوی زبانوں میں عبور حاصل ہے ۔یہ منصب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 1996 میں تخلیق کیا تھا جس کا مقصد مسلح تنازعات سے متاثرہ بچوں کے تحفظ کو مؤثر بنانا، اس سنگین مسئلے پر عالمی سطح پر شعور بیدار کرنا، جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حالت سے متعلق معلومات جمع کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔