Live Updates

انٹریونیورسٹیز اینٹی کرپشن ڈے سپورٹس فیسٹیول کے تیسرے روز بھی مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) انٹر یونیورسٹیز اینٹی کرپشن ڈے اسپورٹس فیسٹیول کے تیسرے روز بھی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری رہے۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان، قومی احتساب بیورو بلوچستان اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے اشتراک سے منعقدہ ایونٹ میں آج بھی کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور شطرنج کے مقابلے کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

شطرنج کا فائنل بیوٹمز یونیورسٹی نے لورالائی یونیورسٹی کے خلاف جیت لیا، رسہ کشی کے سیمی فائنل میچز کھیلے گئے جن میں بیوٹمز یونیورسٹی اور خضدار یونیورسٹی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، باسکٹ بال میں بلوچستان یونیورسٹی اور نسٹ یونیورسٹی نے فائنل میں جگہ بنائی، اسی طرح والی بال میں بلوچستان یونیورسٹی اور نسٹ یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فٹبال میں تربت یونیورسٹی اور مکران یونیورسٹی سیمی فائنل تک پہنچ گئیں، کرکٹ میں لسبیلہ یونیورسٹی نے بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کو 20 رنز سے شکست دی جبکہ گوادر یونیورسٹی نے تربت یونیورسٹی کو 27 رنز سے شکست دی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس میں طلبہ و طالبات کے مابین دلچسپ مقابلے دن بھر کھیلے گئے، کل ایوب سپورٹس کمپلیکس میں والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے فائنل میچز کھیلے جائیں گے، کرکٹ اور فٹبال کے کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات