وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کے غیر ملکی دوروں نے قوم کے دل جیت لئے، اسفندیارخان ایڈووکیٹ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 20:22

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لائرز فورم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسفندیار خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ غیر ملکی دوروں نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔ برادر اور دوست ممالک کی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں معاشی تعاون، سرمایہ کاری، دفاعی تعلقات اور عوامی روابط کے فروغ کے اہم معاہدے طے پائے۔

یہ دورے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کامیاب دوروں نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان اب ایک کمزور نہیں بلکہ ایک باوقار اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔ عوامی حلقوں میں اس بات پر خوشی اور اطمینان پایا جا رہا ہے کہ ملک کی قیادت پاکستان کے مستقبل کو محفوظ، روشن اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے درست سمت میں بڑھ رہی ہے۔یہ دورے نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ کا باعث ہیں بلکہ عوام کے بہتر مستقبل کی ضمانت بھی ہیں، اب وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کی صف اول کی معیشتوں میں جگہ بنائے گا ۔