ٹھوکر نیاز بیگ تا رائے ونڈ الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر شہریوں کاوزیر اعلی مریم نواز کو خراج تحسین

پہلے مرحلے میں 4بسیں ،رواں ہفتہ بسوں کی تعداد دس سے بڑھا دی جائے گی‘چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی شہزاد سندھو

اتوار 5 اکتوبر 2025 11:40

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)پنجاب حکومت کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ تا رائے ونڈ الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے کے مختلف شہروں میں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،رائے ونڈ شہر کی عوام کے دیرینہ مطالبے پر ٹھوکر نیاز بیگ لاہور تا رائے ونڈ شہر تک نئے روٹ کا آغاز کرتے ہوئے الیکٹرک بس سروس کا آغا ز کردیا گیا ہے ،34مختلف سٹاپ سے ہوتے ہوئے الیکٹر ک بس رائے ونڈ جودھو پھاٹک اسٹاپ پر پہنچے گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی چودھری شہزاد نذیر سندھو کے مطابق رائے ونڈ کی عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہو چکی ہے ،سینکڑوں افراد کو ویگن،رکشوں سمیت دیگر ذرائع آمدورفت اختیار کرنا پڑتے تھے ،سخت گرمی اور سردی میں غیر محفوظ سفر کی وجہ سے شدید پریشانی لاحق تھی،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے رائے ونڈ شہر تک نئے روٹ کا اضافہ کرتے ہوئے بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے ،پہلے مرحلے میں 4بسیں چلائی جارہی ہیں ،رواں ہفتہ بسوں کی تعداد دس سے بڑھا دی جائے گی،ہر گھنٹے کے بعد بس روانہ ہوا کرے گی،الیکٹرک بس میں وائی فائی،کلوز سرکٹ کیمرے،سمیت جدید سہولیات موجود ہیں ۔