تھرپارکر ،آسمانی بجلی گرنے سے ایک افراد جاں بحق ،ایک زخمی اور دو بکریاں ہلاک

اتوار 5 اکتوبر 2025 15:20

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) تھرپارکر میں گزشتہ دو روز سے تیز گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھرپارکر کے دو مختلف گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک افراد جاں بحق ،ایک زخمی اور دو بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تحصیل چہاچہرو کے گاؤں کرشن کی ویری میں آسمانی بجلی گرنے سے 32 سالہ نوجوان شوکت فقیر جاں بحق اور اس کا کزن زخمی ہوگیا، دونوں کو تعلقہ اسپتال چہاچہرو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان شوکت فقیر کے فوت ہونے کی تصدیق کی گئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب خطرہ سے باہر ہے، دوسرا واقعہ تحصیل ڈاہلی کے گاؤں چڑیار میں ہوا ہے جہاں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ولی محمد سمیجو کی دو بکریاں ہلاک ہو گئی ہیں۔\378