خانیوال، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، نائب صدر پی پی 211

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) حکومت پنجاب عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، الیکٹرک بسوں کی فراہمی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، طارق نواب پراچہ نائب صدر پی پی 211 اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں خالصتاً عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جن کے ثمرات تیزی سے عوام تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہریوں کو سستی، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بسوں کی فراہمی ایک انقلابی اقدام ہے، جو نہ صرف شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گا ، عام آدمی کو کم کرایوں میں جدید ٹرانسپورٹ میسر آئے گی۔

(جاری ہے)

طارق نواب پراچہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک حقیقی عوامی جماعت ہے، جو ہمیشہ کسانوں، مزدوروں، محنت کشوں اور غریب عوام کے حقوق کی علمبردار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ جات میں جو عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان کی بدولت مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام کے مسائل کا حقیقی ادراک اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں ہی مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں، طارق نواب پراچہ نے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں نے نہ صرف حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے بلکہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کر دیا ۔\378