yغزہ میں جنگ بندی، قتل عام روکنے کا اچھا موقع ہے‘ اقوام متحدہ

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:50

/ نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قتلِ عام کا رکنا ایک اچھا موقع ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام غزہ میں خون خرابہ روکنے کے اعتبار سے بہت اچھا ہے۔

(جاری ہے)

وولکر ترک نے امید کا اظہار کیا ہے کہ امن معاہدہ اپنا تسلسل برقرار رکھے گا اور اس موقع پر ایک دوسرے سے دشمنی کی سوچ کا مستقل خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے معاملے سے جڑے با اثر فریقوں پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی سے آگے بڑھیں اور غزہ کی پٹی میں بنیادی امداد فراہم کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں اور اسرائیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کریں۔