Live Updates

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 73ویں سالگرہ منائی گئی

سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریبات کا اہتمام ،عمران خان کی رہائی ،درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی گئیں

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:25

لاہور/پشاور/گوجرانوالہ/فیصل آباد/سیالکوٹ ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 73ویں سالگرہ منائی گئی ۔ لاہور سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنان کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے عمران خان کی رہائی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر پی ٹی آئی لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خاں کی رہائشگاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں لیبر ونگ کے عہدیداران غلام مرتضی عاجز ، ریاض احمد خاں، راشد بھٹی، ملک قیصر، محمد حنیف راجپوت ،بابا انصاری، گوہر ایوب، شیخ شفاقت، ملک اشتیاق، سردار سعید احمد ڈوگر، محمد نعیم طارق، احمد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔لاہور کے دیگر مقامات پر بھی رہنمائوں او رکارکنوں نے سالگرہ کاٹنے کی تقریبات منعقد کیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات