(فیصل آباد،سی سی ڈی مدینہ ٹائون کا 190ر۔ب کراڑی بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت مارا گیا

اتوار 5 اکتوبر 2025 18:40

5فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء)سی سی ڈی مدینہ ٹائون کا 190ر۔ب کراڑی بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت مارا گیا۔ جبکہ اس کے تین ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی مدینہ ٹائون علی اکرم گورائیہ سب انسپکٹر کلیم اللہ اور ماتحت عملہ کے ہمراہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے 190ر۔

ب کراڑی بائی پاس سیم پل پر موجود تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ پولیس پارٹی نے پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی تقریبا25منٹ تک فائرنگ جاری رہی ، فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کیا تو ایک نوجوان زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت منظور حسین عرف جوری ولد امیر سکنہ25ج ب ستوئی والا کے نام سے ہوئی، جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو ڈکیتی، ہائوس رابری سمیت درجنوں وراداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس نے نعش کو ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔