کراچی؛ خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد

برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر دفن کیا تھا، ڈسٹرکٹ سٹی پولیس

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکا خیز مواد زمین میں چھپایا گیا ہے جس پر حساس ادارے اور نیپئر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی، اس دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر چھپایا تھا جس کی اطلاع فورا بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔پولیس نے مارٹر گولے اور 5موٹر فولڈر برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :