Live Updates

بد عنوانی کے موضوع پر پنجگور کے انٹر و ڈگری بوائز و گرلز کالجز کے بچوں اور بچیوں کے درمیان تقریری مقابلے

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) گورنمنٹ ڈگری کالج چتکان میں بد عنوانی کے موضوع پر پنجگور کے انٹر و ڈگری بوائز و گرلز کالجز کے بچوں اور بچیوں کے درمیان ایک تقریری مقابلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.میزبانی کے فرائض گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل میڈم ڈاکٹر فرزانہ ہاشم ادا کر رہی تھیں اور گرلزڈگری کالج چتکان میں بہترین میزبانی کا سہرا اپنے سر سجا لیا تھا. اس پروقار تقریب کے مہمان خاص گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چتکان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جاوید بلوچ تھے اور دیگر مہمانوں میں پرنسپل انٹر کالج وشبود پروفیسر نعنت اللہ بلوچ،گرلز ڈگری کالج چتکان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ہاشم،انٹر کالج تسپ کے پرنسپل پروفیسر مشتاق احمد گچکی،انٹرکالج عیسی کے پرنسپل پروفیسر عبدالرحیم بلوچ اور کالجز کے اساتذہ اور بچوں اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی.تقریب کے پہلے حصے میں بچوں اور بچیوں کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا اور ججز کے فرائض مکران یونیورسٹی آف پنجگور کے انگلش لٹریچر کے لیکچرر فرخ ناز اور دیگر نے سرانجام دی.مقرر بچوں اور بچیوں نے بد عنوانی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی ایک خطرناک زہر ہے اور یہ ہمارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے اس کو ناکارہ بنارہی ہی.بد عنوانی ہی کی وجہ سے ہمارا پورا معاشرہ زوال پزیر اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہی.جن قوموں نے اس زہر کو اپنے اندر سے نکال دیا ہے آج وہ قومیں ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکے ہیں.انہوں نے کہا کہ بد عنوانی صرف پیسے کے ناجائز طریقہ نہیں بلکہ معاشرے میں اپنی زمہ داری سے روگردانی،ناپ طول میں کمی،استاد کی ڈیوٹی سے غیر حاضری،ڈاکٹر کی سرکاری ہسپتال سے زیادہ اپنے کلینک میں حاضری اور اپنی زمہ داری سے بھاگنے کاعمل بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہی.تقریب کے مہمان خاص پروفیسر ڈاکٹر جاوید بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ہاشم،پروفیسر نعمت اللہ بلوچ، پروفیسر مشتاق گچکی،پروفیسر عبدالرحیم بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے مستقبل کے ڈاکٹرز،انجینیئرز،وکیل،آفیسرز اور بیوروکریٹس ہیں اور یہی ہماری مستقبل کو سنوارنے والے ہیں.اگر یہی بچے اپنی لگن اور کاوشوں سے جدوجہد کریں تو وہ اپنی مستقبل کو روشن بناسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ وہی بچے جو جدوجہد میں تھک نہیں جاتے بلکہ جہد مسلسل سے اپنی کوشش کو برقرار رکھ کر اپنی وقت کو قیمتی بناتے ہیں وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ بچے اپنی والدین اور اساتذہ کی قدر کریں اور اٴْن کی نصیحتوں پر عمل کریں تو کامیابی اٴْن کے قدم چومے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں کرپشن سے عملاً نفرت کرنا چاہیے اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں کرپشن کی ناسور کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکی.تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئی اور کیلی گرافی،ویڈیو گرافی،فٹبال،کرکٹ اور آرٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کی گئیں�

(جاری ہے)

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات