پنجگور سے لاپتہ یحییٰ نور کے والد اور بھائیوں نے انکی بازیابی کا مطالبہ کردیا

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) پنجگور سے لاپتہ یحییٰ نور کے والد حاجی محمد نور بھائی شاکر نور خلیل نور اور فیملی کے دیگر افراد نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے یحیی نور جو پیشے کے لحاظ سے ایک زمباد ڈرائیور ہے کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو مغرب کے وقت بازار سے گھر آرہے تھے کہ ایئرپورٹ روڑ پر سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے انکا روک کر زبردستی اسے گاڑی میں ڈال کر لے گئے جسکی بروقت اطلاع ہم نے پولیس بھی دی اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنا کیس پیش کردیا تاکہ وہ اسکا کھوج لگا کر بازیابی یقینی بناسکیں مگر ابھی تک اس مسلے پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آیا ہے جس سے پورے فیملی میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے اور وہ کافی پریشان کن حالات سے گزررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں میرے بیٹا اپنے زمباد گاڑی کے زریعے محنت مزدوری کرتا تھا نا جھگڑا والا بندہ تھا اور نہ ہی فضول گرد تھا زیادہ تر وقت اپنے گھر ہی میں رہتا تھا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ہماری دادرسی کریں اور بیٹے کو بازیاب کرکے فیملی کو موجودہ پریشان کن حالات سے نجات دلائیں ۔

متعلقہ عنوان :