Live Updates

ٹی 20 سیریز‘ تیسرے میچ میں بھی شکست، بنگلادیش نے افغانستان کو وائٹ واش کردیا

پیر 6 اکتوبر 2025 14:30

ٹی 20 سیریز‘ تیسرے میچ میں بھی شکست، بنگلادیش نے افغانستان کو وائٹ واش ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) بنگلادیش نے افغانستان کو مسلسل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بنگال ٹائیگرز نے تین صفر سے جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔اس سے قبل دو میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلی تھی تاہم بنگلہ دیش نے مسلسل تیسرا میچ بھی شاندار انداز میں جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس فتح میں سیف حسن کی 35 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اور میچ وننگ اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چوتھی نصف سنچری تھی۔تیسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے چھ وکٹ سے میدان مارا، شارجہ میں 144رنز کا ہدف ہنستے کھیلتے 12 گیند پہلے حاصل کیا۔افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن شروع ہی سے مشکلات میں گھِری رہی۔ ٹیم کا اسکور محض 39 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھا۔ افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پر 143 رنز ہی بنا سکی تھی۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے صرف 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات