اٹک، سی سی ڈی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹا گیا مال و زر برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا

پیر 6 اکتوبر 2025 14:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) میڈم بینش فاطمہ ریجنل آفیسر سی سی ڈی راولپنڈی ریجن کی ہدایت پر قاضی فیصل منظور ڈسٹرکٹ آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اٹک اور عابد حسین قریشی انسپکٹر ایس ایچ او سی سی ڈی اٹک نے علاقہ تھانہ حضرو اور علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال کے 10 مقدمات میں مال مسروقہ ڈکیت گینگ کے قبضہ سے برآمد ہونے والی خطیر رقم مبلغ ایک کروڑ اسی لاکھ روپے آج مورخہ 05.10.2025 کو اصل مالکان/حقداران کو آفس میں بلوا کر ان کے حوالے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالےسے ڈسٹرکٹ آفس کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اٹک میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوام نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے افسران سی سی ڈی اٹک کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے، سی سی ڈی پنجاب کو دعائیں دیتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے اور سی سی ڈی اٹک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔\378

متعلقہ عنوان :