مسلم ورلڈ لیگ کا امریکی امن منصوبے پر فلسطینی فریق کے ردعمل کا خیر مقدم

پیر 6 اکتوبر 2025 14:43

مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) مکہ میں قائم بین الاقوامی اسلامی تنظیم مسلم ورلڈ لیگ (ایم ڈبلیو ایل)نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ منصوبے پر فلسطینی فریق کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے جاری بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اپنے ساتھ وعدوں اور اس کے بعد کے مثبت اقدامات کے ساتھ، جنگ کے فوری خاتمے، نقل مکانی اور الحاق کی سکیموں کو روکنے اور غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو ختم کرنے میں مدد دے گا جس سے پائیدار، منصفانہ امن پر مبنی دو ریاستی حل کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔