لوہاری گیٹ کے قریب مسجد کی جگہ پر تھانہ بنانے کے خلاف درخواست پرسماعت ملتوی

پیر 6 اکتوبر 2025 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے لوہاری گیٹ کے قریب مسجد کی جگہ پر تھانہ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو تین ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔جسٹس فاروق حیدر نے سید عماد فاروق و دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان عدالت کے حکم پر پیش ہوئے جبکہ ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور بھی عدالت میں موجود تھے۔دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ آئی جی صاحب، آپ سی سی پی او اور چیف سیکرٹری صاحب کے ساتھ مل کریہمعاملہ دیکھیں۔عدالت نے آئی جی پنجاب کو تین ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔