ڈائریکٹر جنرل ایچ ایس ای گیپکو کا تمام ایل ایس ، ایکسئین،ایس ڈی او ، ایس ای اورلائن سٹاف کےلیےسیفٹی الرٹ جاری

پیر 6 اکتوبر 2025 14:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایچ ایس ای گیپکو نے تمام ایل ایس ، ایکسئین،ایس ڈی او ، ایس ای اورلائن سٹاف کےلیےسیفٹی الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان گیپکو کے مطابق گیپکو کے اکثر مقامات پر بارش کے ساتھ ہوا چل رہی ہے جسکی وجہ سے بجلی کی شکایات میں اضافہ ہو جائے گا۔ لہٰذاسپلائی کی بحالی کے دوران اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

ترجمان گیپکو کے مطابق لائن پر بغیر پرمٹ اور تمام اطراف سےارتھ کیے بغیر بلکل کام نہ کریں،ٹرانسفارمر پلیٹ فارم پرپی ٹی ڈبلیو کے بغیر ہرگز کام نہ کریں،کسی قسم کا دباؤ لئے بغیر کام کریں اورکوئی بھی خطرہ مول نہ لیں،تمام ترحفاظتی آلات کااستعمال اورسیفٹی قوانین پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں،کام کرنےکی جگہ پر اپنی اور متعلقہ عملے کی موجودگی یقینی بنائیں،بارش کے دوران کام مت کریں بارش کے بند ہونے کا انتظار کریں، دوران طوفان درختوں کے نیچے خود بھی نہ کھڑے ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں، دوران تیز بارش یا طوفان فیڈر ٹرپ ہونے کی صورت میں فیڈر چلانے میں جلدی نہ کریں کوئی تار بھی ٹوٹی ہوئی ہو سکتی ہے ، گیلے جوتے اور گیلے کپڑے ہونے کی صورت میں لائن پر کام سے پرہیز کریں،بارش کے موسم میں گیلا ڈی آپریٹنگ راڈ کبھی بھی استعمال مت کریں اور ایمرجنسی اور عام حالات میں لائن سپرینٹنڈنٹ پرمٹ کے بعد اپنی موجودگی میں لائن سٹاف سے کام کروائے ۔

(جاری ہے)

اللہ‎ پاک ہم سب کو اپنےحفظ وامان میں رکھے۔

متعلقہ عنوان :