
سعودیہ کا گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ اسی ماہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت ہب کا آغاز کرے گا
پیر 6 اکتوبر 2025 16:31

(جاری ہے)
وزارت آئی ٹی کے مطابق شزا خواجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ترقی اور ڈیجیٹل پیش رفت کی بنیاد پر قائم ایک گہری اور ترقی پذیر شراکت داری رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گو اے آئی ہب پاکستان جیسے منصوبوں کے ذریعے ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو مضبوط بنانا، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے بااختیار بنانا، اور ایک مربوط، علم پر مبنی مستقبل کے مشترکہ وژن کو تیز تر بنانا چاہتے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی، سفارتی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں، دونوں برادر ملک تجارت اور دفاع کے شعبوں میں خصوصی تعلقات رکھتے ہیں، سعودی عرب میں 20لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن مقیم ہیں جو پاکستان کے لیے زر مبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک اب اے آئی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔وزارت آئی ٹی کے مطابق گو اے آئی ہب ایک خصوصی مرکز ہوگا، جو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کیلئے قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد علم کی منتقلی اور استعداد کار میں اضافہ ہے۔دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی توسیع، ڈیٹا سینٹر کی ترقی، اور پاکستان میں تکنیکی ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ سینٹر کے قیام پر بھی بات چیت کی تاکہ مستقبل میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وزارت آئی ٹی کے مطابق گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سربراہ نے کہا کہ ان کی پاکستان کی وزیر آئی ٹی سے ملاقات نے مملکت اور پاکستان کے درمیان تعاون کی مضبوط صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں گروپ کی توسیع ہمارے اسٹریٹجک وژن کا حصہ ہے، جو متنوع مواقع اور برادر ممالک کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل شزا خواجہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (ڈی اے آئی ای) کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی سے ریاض میں ملاقات کی تھی۔دونوں رہنماؤں نے سعودی وژن 2030اور پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025کے فریم ورک کے تحت باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔سعودی عرب وژن 2030کے تحت اپنی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، جو ایک اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبہ ہے تاکہ مملکت کا انحصار تیل پر کم کیا جا سکے، اس وژن کا مقصد مملکت کے صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر، آئی ٹی، تفریح، اور سیاحت جیسے عوامی شعبوں کو ترقی دینا ہے۔دوسری جانب، پاکستان نے جولائی 2025میں نیشنل اے آئی پالیسی کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کو عام کرنا، عوامی خدمات کو بہتر بنانا، اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس پالیسی کے تحت آئندہ 5سال میں 50ہزار اے آئی پر مبنی عوامی منصوبے اور ایک ہزار مقامی اے آئی مصنوعات تیار کی جائیں گی، حکومت کا ارادہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کو عام کیا جائے، جس کے لیے سالانہ 3ہزار اے آئی اسکالرشپس اور ایک ہزار تحقیقی منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!
-
سندھ میں صحافیوں کا قتل عام جاری
-
جشنِ بہاراں کے دوران محفوظ بسنت منانے کیلئے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے
-
سلامتی کونسل: پیچیدہ تنازعات افریقہ کی ترقی میں رکاوٹ، یو این نمائندہ
-
ماحول دوست توانائی اپنائیں، بڑھتے درجہ حرارت کو قابو میں لائیں: گوتیرش
-
کپاس کا عالمی دن: کسانوں کی جہدوجہد کو سلام پیش کرنے کا موقع، ایف اے او
-
علی امین گنڈاپور کے عمران خان کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں
-
شہباز حکومت کا انوکھا فیصلہ
-
پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب ایم پی ایز بانی کے ساتھ ہیں
-
نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا
-
علی امین گنڈا پور پشاور جاکر اپنا استعفا کل گورنرخیبرپختونخواہ کو بھجوائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.