بھکر ،ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی ،نکاسی آب کے نظام اور سڑکوں پر موجود کچرے کی صفائی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا

پیر 6 اکتوبر 2025 16:24

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت سٹی بھکر میں کالج روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، نکاسیٔ آب کے نظام اور سڑکوں پر موجود کچرے کی صفائی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور نالیوں سے ملبہ فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی، عوامی صحت کے تحفظ اور ماحول کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔\378

متعلقہ عنوان :