بھکر ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انسداد سموک کمیٹی کا خصوصی اجلاس

پیر 6 اکتوبر 2025 16:24

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرضلعی انسدادِ سموگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی محمد شوکت،اسسٹنٹ کمشنرز ظہیر الدین بابر،مہتاب احمد خان،عارف انجم اورحمزہ ندیم سمیت سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد ابوذر،سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر چھینہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھکر میں بھٹہ ہائے خشت کو زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنےکا اصولی فیصلہ، فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی، دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کےخلاف کارروائی،صنعتی آلودگی کے سدباب اور مؤثر نگرانی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ،لیبر آفیسر،پولیس آور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ لیول پر مربوط اقدامات کے ذریعے سموگ کے مضر اثرات سے عوام الناس کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر طور پر عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سموگ کے خلاف حکومتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے فصلوں کی باقیات جلانے اور غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے تعاون کے بغیر سموگ جیسے ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانا ممکن نہیں ۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ فصلوں کی باقیات جلانے سے اجتناب کریں۔\378