Live Updates

سرگودھا، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

پیر 6 اکتوبر 2025 16:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کے رضا کاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستا ن ڈاکٹر حفیظ الرحمن،امیر صوبہ ڈاکٹر طارق سلیم، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد، امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا میاں اظہار الحق، جنرل سیکرٹری محمد سلیم، امیر جماعت اسلامی مڈھ رانجھا زون سید ظفر اقبال شاہ، ڈاکٹر محمد فاروق سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مقررین نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کامنشور انسانیت کی خدمت ہے ،حالیہ سیلاب کے دوران بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے انتہائی جانفشانی سے دن رات سیلاب متاثرین کی مدد کی ،لوگوں کو پانی سے بحفاظت نکالنے سے لیکر انکو کھانا رہائش میڈیسن سمیت انکے مال مویشوں کو علاج معالجہ اور چارہ جات فراہم کیےگئے ، الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا متاثرین تک پہنچانے کے ساتھ انکی گھروں میں واپسی اور انہیں خشک راشن فراہم کرنے میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی محنت کی بدولت متاثرین کو بر وقت امداد پہنچائی گئی۔ تقریب میں آنے والے مہمانان گرامی کو یادگاری تحائف اور رضا کاروں میں اعتراف خدمت سر ٹیفکیٹ اور گفٹ تقسیم کیےگئے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات