آر پی او سرگودھا کا دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول کے نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح

پیر 6 اکتوبر 2025 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی سکول کے نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا۔ دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک ہائی اسکول کی سہولیات میں ایک اور بہترین اضافہ کیا گیا ہے جس میں ہائی سکول سیکشن کے لئے اکیڈمک بلاک کی نئی عمارت کو شامل کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ریجنل پولیس آفیسرمحمد شہزاد آصف خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کے ہمراہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی آر آئی بی محمد اظہر یعقوب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان نے کہا ہے کہ نئے بلاک میں تعلیمی سہولیات جدید تقاضوں کومدِنظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئی ہیں۔ آر پی او نے کلاس رُومز کا وزٹ کیا اورطلباء و طالبات سے بھی ملاقات کی ۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر سے طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔ کشادہ اور خوبصورت کمروں کے باعث بچوں کو پڑھائی پر توجہ دینے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :