ْمیری عمر14 سال ہے، بہلا پھسلا کرکراچی سے پنجاب بلایا گیا، زینب کامران نے عدالت میں بیان دے دیا
پیر 6 اکتوبر 2025 21:43
(جاری ہے)
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا انھوں نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا ہی تفتیشی افسر کے انکار پر عدالت نے آج ہی مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان قلم بند کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ کے سامنے لڑکی کے بیان کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ کم عمر لڑکیوں کو صوبے سے باہر لے جا کر سندھ کے قوانین کو غیر مثر کیا جا رہا ہے، سرکاری حکام سمیت منظم مافیا کم عمر لڑکیوں کی شادیوں میں ملوث ہے۔انھوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی قانون سازی کے مطابق لڑکی کی شادی کی عمر 18 سال ہے، عدالت سندھ سے کم عمر لڑکی کے اغوا اور پنجاب میں غیر قانونی شادی کی ڈکلریشن دے۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد 13 اکتوبر کو فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے پنجاب پولیس کی مدد سے لڑکی کو بازیاب کرایا، لیکن جب لڑکی کو واپس کراچی لا رہے تھے تو ملزمان نے جی ٹی روڈ پر حملہ کر دیا، لڑکی کو روکنے کے لیے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، پولیس نے جواب میں ہوائی فائرنگ کی تو ملزمان بھاگ گئے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایک ملزم دوسری طرف سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور مر گیا۔ وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ اغوا کاروں نے اس حادثے میں مرنے والے شخص کے قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد اور پولیس کے خلاف درج کرا دیا ہے۔انھوں نے بتایا پنجاب پولیس نے کراچی پولیس کے اہلکاروں اور لڑکی کے والد کو حراست میں رکھا، کراچی پولیس کے اہلکاروں کو تو چھوڑ دیا گیا لیکن لڑکی کا والد اب بھی پنجاب پولیس کی حراست میں ہے، اس لیے لڑکی اور اس کے گھر والوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔قائم مقام چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کیا مخالف پارٹی میں سے کوئی عدالت آیا ہی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مخالف پارٹی کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا ہے۔یاد رہے کہ 14 سالہ لڑکی زینب کامران کو بلوچ کالونی تھانے کے علاقے سے اغوا کر کے مظفر گڑھ منتقل کیا گیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
کرپٹو کرنسی سے متعلق درج مقدمے میں ملزم حماد علی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
گورنر خیبر پختونخوا سے مفتی عبدالرحیم کی ملاقات، صوبے میں قیام امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کا ایک ملین یوتھ ڈیولپمنٹ ایڈووکیٹس تیار کرنے کا اعلان، پالیسیوں کے تسلسل کو قومی ترقی کی کنجی قرار دے دیا
-
ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرگئی، 8 سے 10افراد ملبے تلے دب گئے
-
پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئے
-
پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق
-
گورنر سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس مبارک کی تقریبات کاافتتاح کر دیا
-
وزیراعظم سے رانا مشہود خان کی ملاقات، یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا
-
گورنر پنجاب کی شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 283ویں عرس میں شرکت، مزار پر حاضری اور دعا
-
بجلی کے بل عوام پر بم کی صورت گرائے جا رہے ہیں ، حافظ نعیم الرحمان
-
گورنر سندھ سید کا ضلع مٹیاری کا دورہ، عوامی ملاقاتیں، تعزیت، صوفی تعلیمات اور ترقیاتی وژن پر زور
-
دہشت گردی کے خلاف ہر کامیاب کارروائی قوم کے اعتماد کی عکاس ہے، محمد حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.