ساہیوال، دوسری شادی کرا کر رقوم بٹورنے والے گروہ کا انکشاف، نکاح خواں سمیت 11 کیخلاف مقدمہ درج ، چار گرفتار

پیر 6 اکتوبر 2025 20:25

ساہیوال، دوسری شادی کرا کر رقوم بٹورنے والے گروہ کا انکشاف، نکاح خواں ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) کوٹ خادم علی شاہ میں شادیاں کراکے پانچ پانچ لاکھ روپے رقوم بٹورنے والے گروہ کا انکشاف۔ پولیس فریدٹاؤن نے گروہ کے 11 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔چار گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ کے خرم شہزاد کے پاس کاہنہ نور لاہور کی خاتون نمرہ بی بی اور اس کا خاوند شہباز ،غلام نبی ،محمد احسان انور اور افتخار احمد خاتون مناحل نامی لڑکی کے ہمراہ آ ئے اور پانچ لاکھ روپے شادی کے اخراجات کے نام پر لے کر چلے گئے جس کے بعد ملزموں نے دیگرتین ساتھیوں کے ہمراہ مناحل کو کنواری ظاہر کر کے مو لوی افتخار احمد نکاح خواں نے نکاح پر نکاح پڑھا دیا حالانکہ اس سے قبل مناحل غلام عباس کی منکوحہ بیوی تھی اور ایک ماہ سے حاملہ بھی تھی۔

پولیس فریدٹاؤن نے خرم شہزاد کی مدعیت میں 11 ملزموں کے خلاف مقد مہ 495,494,471,468,420ت پ درج کر کے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کئی افراد سے پانچ پانچ لاکھ روپے لے کر دوسری شادیاں کر انے دھندا کافی عر صہ سے کررہے ہیں۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :