ساہیوال، پنچایت میں فائرنگ بیوپاری قتل چھ پنچایتی شدید زخمی، 4 کی حالت نازک 9 کے خلاف مقدمہ درج ،تین گرفتار

پیر 6 اکتوبر 2025 20:25

ساہیوال، پنچایت میں فائرنگ بیوپاری قتل چھ پنچایتی شدید زخمی، 4 کی حالت ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) نواحی چک 53 پانچ ایل میں پنچایت میں فائرنگ ایک بیوپاری محمد حنیف قتل اورچھ پنچایتی گولیاں لگنے سے شدید زخمی چار کی حالت نازک ، 9 کے خلاف مقدمہ درج ،تین گرفتار کرلئے۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے بیوپاری محمد سرور کے گھروں سے گزرتے ہوئے قاسم نامی نوجوان غلط حرکات کرتا تھا جس پر محمد سرور اور قاسم کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور اس مسئلہ کے حل کے لیے معززین نے پنچایت لیاقت کے گھر پر بلوائی تاکہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کوئی راستہ نکالا جائے پنچایت میں سلیم حیدر نے للکارا کہ آج ان میں سے کوئی بچ کرنا جائے جس پر سجاول، محمد تنویر خیرو، سلیم حیدر، مدثر سلیم ،نادر علی ،قاسم اور تین نامعلوم ملزموں نے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر دی اور پنچایت میں بھگدڑ مچ گئی جس سے محمد حنیف، محمد عثمان ،عبدالغفار ،شہباز احمد ،سلیم رمضان، محمد یاسین اور حاجی اسلام دین گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر محمد حنیف راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ دیگر چھ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جن میں محمد عثمان، شہباز احمد، سلیم رمضان اور حاجی اسلام دین کی حالت تشویش ناک ہے ۔پولیس یوسف والا نے محمد سرور کی مدعیت میںنو ملزموں کے خلاف مقدمہ 302 324, 149,148, ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔