Live Updates

پیپلز پارٹی کے پاس 2022ء کے سیلاب سے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ ہے ، سینیٹر شیری رحمان

پیر 6 اکتوبر 2025 20:02

پیپلز پارٹی کے پاس 2022ء کے سیلاب سے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کےلئے تیز تر اقدامات ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی کے پاس 2022ء کے سیلاب سے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول پنجاب گئے، وہاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کی اور امداد بھی تقسیم کی۔شیری رحمان نے کہا کہ سندھ میں تو ہاری کارڈ متعارف کروا دیا گیا ہے جو کہ باقی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کا سب کو پتہ ہے کہ پہلے بھی اغواء ہو چکے ہیں، انہیں سکیورٹی دی جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات