حسن صفتین نے بطور ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کا چارج سنبھال لیا

پیر 6 اکتوبر 2025 18:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ممتاز ماہرِ تعلیم حسن صفتین نے بطور ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائضِ منصبی ادا کرنا شروع کر دئیے ہیں۔حسن صفتین ایک تجربہ کار اور تعلیم دوست منتظم کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی تعیناتی کو تعلیمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر ٹیوٹرز نے نئے ریجنل ڈائریکٹر کو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ سیالکوٹ ریجن میں ٹیوٹرز اور طلبہ کے مسائل کے حل، داخلہ مہم کی بہتری، اور تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن حسن صفتین کی سربراہی میں ادارہ مزید پیشہ ورانہ ترقی اور تعلیمی معیار میں بہتری کی راہ پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :