آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

پیر 6 اکتوبر 2025 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، مستونگ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی اور خاران میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق سمندری طوفان ’’شکتی ‘‘سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو کسی بڑے خطرے کا اندیشہ نہیں تاہم سمندر میں لہریں بلند اور حالات قدرے خراب رہیں گے، اس لیے ماہی گیروں اور ساحلی سرگرمیوں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

منگل کو ژوب، کوئٹہ اور رخشان ڈویژن میں موسم خشک اور راتیں قدرے سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ تیز ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے کمزور پڑنے لگے گا اور اگلے 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری حالات معمول پر آنے لگیں گے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 15.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔