لاہور میں بارش کے نئے ریکارڈ قائم، درجہ حرارت میں واضح کمی

اپرمال میں سب سے زیادہ 33 ملی میٹر بارش، کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

پیر 6 اکتوبر 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اپر مال میں ریکارڈ کی گئی جہاں 33 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مغلپورہ میں 32، سمن آباد اور اقبال ٹاؤن میں 30، فرخ آباد میں 27 اور جوہر ٹاؤن میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔تاجپورہ میں 23، گلشن راوی میں 20، پانی والا تالاب میں 17، نشتر ٹاؤن میں 15، جیل روڈ پر 14، گلبرگ میں 12 اور لکشمی چوک میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح قرطبہ چوک میں 6، چوک ناخدا میں 5 اور ایئرپورٹ کے علاقے میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بارش کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور مختلف مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جا سکے۔