اسلام پورہ میں زائد المیعاد دوا کھانے سے لڑکی متاثر کرشن نگر کی رہائشی غلام زہرا کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 6 اکتوبر 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) اسلام پورہ کے علاقے میں زائد المیعاد دوا کھانے سے ایک لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی۔پولیس کے مطابق کرشن نگر کی رہائشی غلام زہرا نے گھر میں رکھی سردرد کی گولی کھائی، جس کے بعد اس کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔

(جاری ہے)

اہلِ خانہ نے فوری طور پر لڑکی کو میو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ زہرا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے زائد المیعاد دوا کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے۔

متعلقہ عنوان :