دالبندین نوتیزئی ہاؤس کلی قاسم خان میں سابق چیئرمین سینیٹ حاجی محمد صادق سنجرانی کے اعزاز میں پٴْرتکلف عشائیہ دیا گیا

پیر 6 اکتوبر 2025 22:05

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) نوتیزئی ہاؤس کلی قاسم خان دالبندین میں سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی محمد صادق سنجرانی کے اعزاز میں سابق چیئرمین دالبندین میر علی جان نوتیزئی کی جانب سے ایک پٴْرتکلف عشائیہ دیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین میر ودود خان سنجرانی، وائس ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اسفندیار محمد زئی، تحصیلدار میر ضیاء سنجرانی، جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری سردار نجیب سنجرانی، میر مدد خان بڑیچ، ملک محمد آصف قمبرزئی، جمیل جان سنجرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ انجمن تاجران دالبندین کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی نائب صدر عبدالرزاق چنال قبائلی رہنماء ملک عبدالباری ریکی ٹھیکیدار میر الیاس ریکی ٹھیکیدار حاجی ملک نور بخش بڑیچ میر صلاح الدین خان بڑیچ سابقہ کونسلر مولا داد ساسولی ملک شمس الدین سیاہ پاد بابو عبد الرب نوتیزئی سردار زادہ عزیز نوتیزئی عطاء اللہ سمالانی ٹھیکیدار امیر جان ریکی میر نور علی خان سنجرانی ہو سی چیئرمین حاجی نصر اللہ نوتیزئی پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی میر شاہ نواز رئیسانی چیئرمین حاجی عبد الکریم محمد حسنی ٹھیکیدار حاجی محمد اسحاق محمد حسنی ماسٹر عبدالمنان چنال میر اللہ بخش کاشانی کونسلر ادریس ریکی حاجی عبدالرزاق نوتیزئی حاجی عبد الرحمٰن ریکی میر عاقل سنجرانی میر عبد الصمد سنجرانی میر شیر علی خان سنجرانی میر محمد یاسین مگسی ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی میر محمد خیام جمالدینی میر نبی بخش سنجرانی عبدالشکور حسن زئی ندیم کاشانی فیصل خان سنجرانی کونسلر آصف نوتیزئی حاجی علی احمد قمبرزئی بسم اللہ نوتانی حاجی نصیر سمالانی سردار احمد بخش سنجرانی اللہ نذر سنجرانی میر بدل خان ریکی جان خان سمالانی فیروز شاہ نوتیزئی سیٹھ برج لعل سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

عشائیہ کے دوران باہمی ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میزبان میر علی جان نوتیزئی نے حاجی محمد صادق سنجرانی کو ضلع چاغی اور بالخصوص دالبندین کے عوامی مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ آپ کی توسط سے پورے ضلع میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کی قیادت میں عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

میر علی جان نوتیزئی نے حاجی محمد صادق سنجرانی کی ان کوششوں کو بھی سراہا جن کی بدولت ہیڈکوارٹر دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال کو فعال اور اپ گریڈ کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عوامی نمائندوں اور عمائدین نے امید ظاہر کی کہ حاجی محمد صادق سنجرانی کی رہنمائی میں ضلع چاغی میں ترقیاتی سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا اور عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔