الخدمت آرفن کیئر کے تحت یوم اساتذہ پر تقریبات کاانعقاد

پیر 6 اکتوبر 2025 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) الخدمت فانڈیشن سندھ کیشعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت عالمی یوم اساتذہ بھرپوراندازسیمنایا گیا۔ حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور نوابشاہ سمیت تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں بچوں نے اپنے اساتذہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔بچوں نے تقاریر، نظمیں اور کارڈز کے ذریعے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اساتذہ نے بھی بچوں کو تعلیم کی اہمیت اور اخلاقی اقدار اپنانے پر زور دیا۔

تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمہ داران، اساتذہ کرام اور باہمت بچے اپنی ماں کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پرمقررین نے کہا کہ استاد محض علم دینے والا نہیں بلکہ ایک رہنما اور محسن بھی ہے جو نسلوں کو سنوارتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کو بھی "معلم انسانیت" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، آپ ﷺ نے انسانیت کو علم، اخلاق، عدل اور کردار کی وہ روشنی عطا کی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اساتذہ جب اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے ادا کرتے ہیں تو وہ دراصل سیرتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ باہمت بچے اپنے اساتذہ کی بدولت تعلیم، اخلاق اور کردار سازی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :