جیکب آباد میں شوہر نے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

پیر 6 اکتوبر 2025 18:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) جیکب آباد میں شوہر نے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود ریلوی تالاب کے علاقے میں شوہر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم عبدالوحید بروہی نے اپنی 20 سالہ بیوی حفصہ عرف صنم کو گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ شوہر نے بیوی کے موبائل میموری کارڈ میں کسی غیر مرد کی تصویر دیکھنے پر غصے میں آکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔