جیکب آباد کے بولان محلہ میں مسلح افراد نے شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا، رند برادری کا احتجاجی دھرنا

پیر 6 اکتوبر 2025 18:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) جیکب آباد کے بولان محلہ میں مسلح افراد نے شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا، رند برادری کا احتجاجی دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں امن و امان کی صورتحال مسلسل بگڑتی جارہی ہے، لوٹ مار، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں، صدر تھانے کی حدود بولان محلہ میں مسلح افراد نے مجیب اللہ رند سے 125 موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے، واقعے کے خلاف رند برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شکارپور روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی احتجاجی دھرنے کی قیادت حاجی غلام نبی رند، محمد چھٹل رند، نظیر مینگل نے کی شہریوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، مقررین نے کہا کہ اگر پولیس نے ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، دھرنے کے باعث شکارپور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کیا۔