زمین پر ناجائز قبضہ، ہری پور سے خاتون کی آر ٹی ایس کمیشن میں شکایت، معاملہ پر رپورٹ طلب

آر ٹی ایس کمیشن میں چار عوامی شکایات کی شنوائی، خدمات تک بروقت رسائی عوام کا حق ہے، کمیشن

پیر 6 اکتوبر 2025 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں چار عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ کمیشن نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ ہری پور سے راشدہ بی بی نے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انکی آبائی جائیداد پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ انکی زمین کی حدود کا تعین کیا جائے۔

کمیشن نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ پشاور سے محمد جنید نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اپنی رپورٹ جمع کروائی۔ کمیشن نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیس بند کر دیا۔ نوشہرہ سے جہانگیر خان کے ایف آئی آر کے درخواست پر کمیشن نے کہا کہ درخواست ڈی پی او کو دی گئی ہے، کمیشن کو صرف کاپی موصول ہوئی ہے جس پر کاروائی نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

چارسدہ سے سجاد نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ شہری نے کمیشن کو بتایا کہ لاپتہ شخص واپس گھر آ چکا ہے۔ شہری کے مطمئن ہونے پر کمیشن نے کیس بند کر دیا اور شہری کو ہدایت کی کہ اگر مزید کوئی کاروائی چاہتا ہے تو پولیس سے رابطہ کرے۔ کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔

متعلقہ عنوان :