۷چمن شہر میں ملی پاسون اور پر امن احتجاج کا انعقاد قومی اتحاد و اتفاق کی شروعات ثابت ہوگی،پشتونخوا نیپ

پیر 6 اکتوبر 2025 20:00

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) پشتونخوا نیپ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر 2025 کو چمن شہر میں ملی پاسون اور پر امن احتجاج کا انعقاد در حقیقت پشتون قوم کو در پیش اذیت ناک صورتحال سے نجات کیلئے قومی اتحاد و اتفاق کی شروعات ثابت ہوگی ۔ اور چمن شہر سمیت تمام علاقے پر مسلط منی مارشل لا اور کاروبار و تجارت کی بندش کے خاتمے کا سبب بنے گی ۔

ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ندا سنگر ، ملک عبیداللہ مسیزئی اور ڈاکٹر محمود کاکڑ نے ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی پارٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں گزشتہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور ان کی منظور ی دی گئی اور مختلف امور پر فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چمن میں تمام سیاسی جماعتوں انجمن تاجران سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے مخصوص نقات پر متحد ہوکر مشترکہ پر امن جمہوری احتجاج کے اعلان نیغریب عوام کی امیدوں کو جلا بخشی ہے اور تمام عوام اس امید کا اظہار کررہے ہیں کہ تمام سیاسی جمہوری قوتیں انجمن تاجران سمیت تمام مکتبہ فکر کی تنظیمیں متحد ہوکر تسلسل کے ساتھ جدوجہد کو آگے بڑھائے۔

(جاری ہے)

پشتونخوا نیپ اس اتحاد و اتفاق کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے پرزور اپیل کرتی ہے کہ تمام غیور عوام ا س ملی پاسون میں بھر پور شرکت کرکے اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے اس جمہوری جدوجہد کا بھر پور ساتھ دیں