Live Updates

چنیوٹ‘کلینک آن وہیل پر 37708 مریضوں‘فیلڈ ہسپتال پر 4114 ،کلینک آن بوٹ کے ذریعے 219 کا طبی معائنہ

پیر 6 اکتوبر 2025 20:00

ی*چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چنیوٹ نے 28 اگست 2025ء سے 6۔اکتوبر تک سیلاب سے متاثرہ 50366 افراد کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔کلینک آن وہیل پر 37708 مریضوں کو چیک کیاگیا اسی طرح فیلڈ ہسپتال پر 4114 افراد،کلینک آن بوٹ کے ذریعے 219 کق طبی معائنہ،کنسلٹنٹ ڈاکٹرز نے مختلف مقامات پر 2631 پرافراد کو چیک اپ کیا سہولیات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثاقب منیر نے بتایا کہ اب تک محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈینگی کے حوالے سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 3751 ایکٹیوٹیز کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرنگرانی سیلاب سے متاثرہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں اس مقصد کے لیے میڈیکل کیمپس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رہا تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت ان کی دہلیز پر مہیا کی جا سکی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :