دو مرتبہ سزائے موت کے جرم سے بری ہو نے والے نو جوان کا معاملہ

مقدمہ دوہرے قتل کے مدعی اور اس کے بھائی کو گولیاں مار دیں

پیر 6 اکتوبر 2025 20:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) نواحی چک 6گیارہ ایل میںسزائے موت سے بری ہونے والے ایان نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں اسد الیاس اور قربان ظفر کوشدید زخمی کر دیادونوں زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم ایا ن کو یکم جو لائی 2016کو راشد اور اس کے بھتیجے عاطف کو دیرینہ رنجش پر قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایا ن کو دو مرتبہ سزائے موت کو حکم سیشن کورٹ ساہیوال نے سنا دیا جس کے بعد ہائی کورٹ نے ایان کو دوہرے قتل سے بری کر دیا جس پر آج بعد دوپہر ایان نے دونوں بھائیوں کو گولیاں مار کر فرار ہو گیا۔پولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔