گنداوا میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق

پیر 6 اکتوبر 2025 20:25

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) گنداوا میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیویز کے مطابق پیر کو گنداواہ میرپور لیویز کی حدود میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔